: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،22مارچ(ایجنسی) جیٹ ایئر ویز کے طیاروں میں بم ہونے کی خبر کے بعد اس کی پانچ پروازوں کو روک دیا گیا اور مسافروں کو اتار کر طیاروں کے گہرائی سے تلاشی لی گئی۔ طیاروں میں بم رکھے ہونے کی اطلاع کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے اےئرلائنس کی فرنٹ ڈیسک پر دی تھی لیکن جب تک یہ خبر آئی ان میں سے
تین طیارے الگ الگ مقامات پر پہنچ چکے تھے جبکہ باقی دونوں روانہ ہونے والے تھے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر دنیش کمار گپتا نے بتایا کہ روانہ ہونے والی پروازوں میں سے ایک دہلی سے چنئی جانے والی پرواز بھی تھی، جسے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روک لیا گیا. تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا اور پھر طیارے کی پوری تلاشی لی گئی۔